سورۃ 45 الجاثية (جاثیۃ), آیت 8
-
يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّهِ تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَأَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
لفظ کا ترجمہ
- يَسْمَعُ
- وہ سنتا ہے
- ءَايَٰتِ
- آیات کو
- ٱللَّهِ
- اللہ کی
- تُتْلَىٰ
- پڑھی جاتی ہیں
- عَلَيْهِ
- اس پر
- ثُمَّ
- پھر
- يُصِرُّ
- وہ اڑ جاتا ہے۔ اصرار کرتا ہے
- مُسْتَكْبِرًا
- تکبر کرتے ہوئے
- كَأَن
- گویا کہ
- لَّمْ
- نہیں
- يَسْمَعْهَا
- اس نے سنا اس کو
- فَبَشِّرْهُ
- تو خوش خبری دے دو اس کو
- بِعَذَابٍ
- عذاب کی
- أَلِيمٍ
- دردناک
جو آیتیں اللہ کی اپنے سامنے پڑھی جاتی ہوئی سنے پھر بھی غرور کرتا ہوا اس طرح اڑا رہے کہ گویا سنی ہی نہیں ، تو ایسے لوگوں کو دردناک عذاب کی خبر (پہنچا) دیجئے.
45:8
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی