سورۃ 42 الشورى (مشورے), آیت 27
-
وَلَوْ بَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الْأَرْضِ وَلَٰكِنْ يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّهُ بِعِبَادِهِ خَبِيرٌ بَصِيرٌ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَوْ
- اور اگر
- بَسَطَ
- کھول دے
- ٱللَّهُ
- اللہ
- ٱلرِّزْقَ
- رزق کو
- لِعِبَادِهِۦ
- اپنے بندوں کے لیے
- لَبَغَوْا۟
- البتہ وہ بغاوت کردیں
- فِى
- میں
- ٱلْأَرْضِ
- زمین
- وَلَٰكِن
- لیکن
- يُنَزِّلُ
- اتارتا ہے ساتھ
- بِقَدَرٍ
- اندازے کے
- مَّا
- جو
- يَشَآءُ
- وہ چاہتا ہے
- إِنَّهُۥ
- بیشک وہ
- بِعِبَادِهِۦ
- اپنے بندوں کے ساتھ
- خَبِيرٌۢ
- خبر رکھنے والا ہے
- بَصِيرٌ
- دیکھنے والا ہے
اگر اللہ تعالیٰ اپنے (سب) بندوں کی روزی فراخ کر دیتا تو وه زمین میں فساد برپا کردیتے لیکن وه اندازے کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے نازل فرماتا ہے۔ وه اپنے بندوں سے پورا خبردار ہے اور خوب دیکھنے واﻻ ہے.
42:27
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی