سورۃ 40 غافر (معاف کرنے والا), آیت 9
-
وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ ۚ وَمَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ ۚ وَذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
لفظ کا ترجمہ
- وَقِهِمُ
- اور بچا ان کو
- ٱلسَّيِّـَٔاتِ
- سزاؤں سے
- وَمَن
- اور جس کو
- تَقِ
- تونے بچا لیا
- ٱلسَّيِّـَٔاتِ
- سزاؤں سے
- يَوْمَئِذٍ
- اس دن
- فَقَدْ
- تو تحقیق
- رَحِمْتَهُۥ
- رحم کیا تو نے اس پر
- وَذَٰلِكَ
- اور یہی
- هُوَ
- وہ
- ٱلْفَوْزُ
- کامیابی ہے
- ٱلْعَظِيمُ
- بڑی (کامیابی ہے )
انہیں برائیوں سے بھی محفوظ رکھ ، حق تو یہ ہے کہ اس دن تونے جسے برائیوں سے بچا لیا اس پر تو نے رحمت کر دی اور بہت بڑی کامیابی تو یہی ہے.
40:9
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی