سورۃ 40 غافر (معاف کرنے والا), آیت 8
-
رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
لفظ کا ترجمہ
- رَبَّنَا
- اے ہمارے رب
- وَأَدْخِلْهُمْ
- اور داخل کر ان کو
- جَنَّٰتِ
- باغات میں
- عَدْنٍ
- ہمیشگی کے
- ٱلَّتِى
- وہ جو
- وَعَدتَّهُمْ
- وعدہ کیا تھا تو نے ان سے
- وَمَن
- اور جو
- صَلَحَ
- کوئی نیک ہوئے
- مِنْ
- سے
- ءَابَآئِهِمْ
- ان کے آباؤ اجداد میں سے
- وَأَزْوَٰجِهِمْ
- اور ان کی بیویوں میں سے
- وَذُرِّيَّٰتِهِمْ
- اور ان کے بچوں میں سے
- إِنَّكَ
- بیشک تو
- أَنتَ
- تو ہی
- ٱلْعَزِيزُ
- غالب ہے
- ٱلْحَكِيمُ
- حکمت والا ہے
اے ہمارے رب! تو انہیں ہمیشگی والی جنتوں میں لے جا جن کا تو نے ان سے وعده کیا ہے اور ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اوﻻد میں سے (بھی) ان (سب) کو جو نیک عمل ہیں ۔ یقیناً تو تو غالب و باحکمت ہے.
40:8
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی