سورۃ 40 غافر (معاف کرنے والا), آیت 45

  1. فَوَقَاهُ اللَّهُ سَيِّئَاتِ مَا مَكَرُوا ۖ وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ

    لفظ کا ترجمہ

    فَوَقَىٰهُ
    پس بچا لیا اس کو
    ٱللَّهُ
    اللہ نے
    سَيِّـَٔاتِ
    بری۔ برائی سے
    مَا
    جو
    مَكَرُوا۟
    انہوں نے چالیں چلیں (ان کی بری چالوں سے)
    وَحَاقَ
    اور گھیر لیا
    بِـَٔالِ
    آل
    فِرْعَوْنَ
    فرعون کو
    سُوٓءُ
    برے
    ٱلْعَذَابِ
    عذاب نے

    پس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں اور فرعون والوں پر بری طرح کا عذاب الٹ پڑا.

    40:45

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی

سورۃ 40 غافر (معاف کرنے والا)