سورۃ 3 اٰل عمران (خاندان عمران), آیت 154
-
ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا يَغْشَىٰ طَائِفَةً مِنْكُمْ ۖ وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ۖ يَقُولُونَ هَلْ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ ۗ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ ۗ يُخْفُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ مَا لَا يُبْدُونَ لَكَ ۖ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَا قُتِلْنَا هَاهُنَا ۗ قُلْ لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَىٰ مَضَاجِعِهِمْ ۖ وَلِيَبْتَلِيَ اللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ
لفظ کا ترجمہ
- ثُمَّ
- پھر
- أَنزَلَ
- اتارا اس نے
- عَلَيْكُم مِّنۢ
- تم پر
- بَعْدِ
- کے بعد
- ٱلْغَمِّ
- غم
- أَمَنَةً
- امن والی۔ باعث سکون
- نُّعَاسًا
- ایک اونگھ کو
- يَغْشَىٰ
- جس نے ڈھانپ لیا
- طَآئِفَةً
- ایک گروہ کو
- مِّنكُمْ
- تم میں سے
- وَطَآئِفَةٌ
- اور ایک گروہ
- قَدْ
- تحقیق
- أَهَمَّتْهُمْ
- فکر میں ڈالا ان کو
- أَنفُسُهُمْ
- ان کے نفسوں نے
- يَظُنُّونَ
- وہ گمان کر رہے تھے
- بِٱللَّهِ
- اللہ کے بارے میں
- غَيْرَ
- نا
- ٱلْحَقِّ
- حق
- ظَنَّ
- جیسا کہ گمان کرنا ہوتا ہے
- ٱلْجَٰهِلِيَّةِ
- جاہلیت کا
- يَقُولُونَ
- وہ کہہ رہے تھے
- هَل
- کیا
- لَّنَا
- ہمارے لیے ہے
- مِنَ
- سے
- ٱلْأَمْرِ
- معاملے میں سے
- مِن
- سے
- شَىْءٍ
- کوئی چیز۔ کچھ بھی
- قُلْ
- کہہ دیجیے
- إِنَّ
- بیشک
- ٱلْأَمْرَ
- معاملہ
- كُلَّهُۥ
- وہ سارے کا سارا
- لِلَّهِ
- اللہ ہی کے لیے ہے
- يُخْفُونَ
- وہ چھپا رہے تھے
- فِىٓ
- میں
- أَنفُسِهِم
- اپنے نفسوں (میں)
- مَّا
- جو
- لَا
- نہیں
- يُبْدُونَ
- وہ ظاہر کر رہے تھے
- لَكَ
- تیرے لیے
- يَقُولُونَ
- وہ کہہ رہے تھے
- لَوْ
- اگر
- كَانَ
- ہوتا
- لَنَا
- ہمارے لیے
- مِنَ
- سے
- ٱلْأَمْرِ
- معاملے میں سے
- شَىْءٌ
- کچھ۔ کوئی چیز
- مَّا
- نہ
- قُتِلْنَا
- ہم قتل کیے جاتے
- هَٰهُنَا
- اس جگہ
- قُل
- کہہ دیجیے
- لَّوْ
- اگر
- كُنتُمْ
- ہوتے تم
- فِى
- میں
- بُيُوتِكُمْ
- اپنے گھروں (میں)
- لَبَرَزَ
- البتہ نکل پڑتے
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- كُتِبَ
- لکھ دیا گیا۔ لکھا گیا
- عَلَيْهِمُ
- جن پر
- ٱلْقَتْلُ
- قتل ہونا
- إِلَىٰ
- طرف
- مَضَاجِعِهِمْ
- اپنی قتل گاہوں کے
- وَلِيَبْتَلِىَ
- اور تاکہ آزمائے
- ٱللَّهُ
- اللہ اس کو
- مَا
- جو
- فِى
- میں
- صُدُورِكُمْ
- تمہارے سینوں (میں) ہے
- وَلِيُمَحِّصَ
- اور تاکہ چھانٹ دے
- مَا
- جو
- فِى
- میں
- قُلُوبِكُمْ
- تمہارے دلوں میں ہے
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ
- عَلِيمٌۢ
- جاننے والا ہے
- بِذَاتِ
- بھید
- ٱلصُّدُورِ
- سینوں کے
پھر اس نے اس غم کے بعد تم پر امن نازل فرمایا اور تم میں سے ایک جماعت کو امن کی نیند آنے لگی ۔ ہاں کچھ وه لوگ بھی تھے کہ انہیں اپنی جانوں کی پڑی ہوئی تھی، وه اللہ تعالیٰ کے ساتھ ناحق جہالت بھری بدگمانیاں کر رہے تھے اور کہتے تھے کیا ہمیں بھی کسی چیز کا اختیار ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ کام کل کا کل اللہ کے اختیار میں ہے، یہ لوگ اپنے دلوں کے بھید آپ کو نہیں بتاتے، کہتے ہیں کہ اگر ہمیں کچھ بھی اختیار ہوتا تو یہاں قتل نہ کئے جاتے۔ آپ کہہ دیجئے کہ گو تم اپنے گھروں میں ہوتے پھر بھی جن کی قسمت میں قتل ہونا تھا وه تو مقتل کی طرف چل کھڑے ہوتے، اللہ تعالیٰ کو تمہارے سینوں کے اندر کی چیز کا آزمانا اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے، اس کو پاک کرنا تھا، اور اللہ تعالی سینوں کے بھید سے آگاه ہے.
3:154
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی