سورۃ 3 اٰل عمران (خاندان عمران), آیت 152
-
وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللَّهُ وَعْدَهُ إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَعَصَيْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا أَرَاكُمْ مَا تُحِبُّونَ ۚ مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ۚ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ ۖ وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ ۗ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَقَدْ
- اور البتہ تحقیق
- صَدَقَكُمُ
- سچ کیا تم سے۔ سچ کہا تم سے
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- وَعْدَهُۥٓ
- اپنا وعدہ۔ اپنے وعدے کو
- إِذْ
- جب
- تَحُسُّونَهُم
- تم قتل کر رہے تھے ان کو
- بِإِذْنِهِۦ
- اس کے اذن سے
- حَتَّىٰٓ
- یہاں تک کہ
- إِذَا
- جب
- فَشِلْتُمْ
- بزدلی دکھائی تم نے۔ ہمت ہار دی تم نے
- وَتَنَٰزَعْتُمْ
- اور جھگڑا کیا تم نے
- فِى
- میں
- ٱلْأَمْرِ
- معاملے
- وَعَصَيْتُم مِّنۢ
- اور نافرمانی کی تم نے
- بَعْدِ
- بعد اس کے
- مَآ
- جو
- أَرَىٰكُم
- اس نے دکھایا تم کو
- مَّا
- جو
- تُحِبُّونَ
- تم پسند کرتے تھے
- مِنكُم
- تم میں سے
- مَّن
- کوئی
- يُرِيدُ
- چاہتا ہے۔ تھا
- ٱلدُّنْيَا
- دنیا کو
- وَمِنكُم
- اور تم میں سے
- مَّن
- کوئی
- يُرِيدُ
- چاہتا ہے۔ تھا
- ٱلْءَاخِرَةَ
- آخرت کو
- ثُمَّ
- پھر
- صَرَفَكُمْ
- اس نے پھیر دیا تم کو
- عَنْهُمْ
- ان سے
- لِيَبْتَلِيَكُمْ
- تاکہ وہ آزمائے تم کو
- وَلَقَدْ
- اور البتہ تحقیق
- عَفَا
- اس نے معاف کردیا
- عَنكُمْ
- تم سے
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ
- ذُو
- والا
- فَضْلٍ
- فضل( والا ہے )
- عَلَى
- پر
- ٱلْمُؤْمِنِينَ
- مومنوں
اللہ تعالیٰ نے تم سے اپنا وعده سچا کر دکھایا جبکہ تم اس کے حکم سے انہیں کاٹ رہے تھے ۔ یہاں تک کہ جب تم نے پست ہمتی اختیار کی اور کام میں جھگڑنے لگے اور نافرمانی کی، اس کے بعد کہ اس نے تمہاری چاہت کی چیز تمہیں دکھا دی، تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض کا اراده آخرت کا تھا تو پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا تاکہ تم کو آزمائے اور یقیناً اس نے تمہاری لغزش سے درگزر فرما دیا اور ایمان والوں پر اللہ تعالیٰ بڑے فضل واﻻ ہے.
3:152
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی