سورۃ 3 اٰل عمران (خاندان عمران), آیت 124
-
إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَنْ يَكْفِيَكُمْ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلَاثَةِ آلَافٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مُنْزَلِينَ
لفظ کا ترجمہ
- إِذْ
- جب
- تَقُولُ
- تم کہہ رہے تھے
- لِلْمُؤْمِنِينَ
- مومنوں کو
- أَلَن
- کیا نہیں
- يَكْفِيَكُمْ
- کافی تم کو
- أَن
- کہ
- يُمِدَّكُمْ
- مدد کرتے تمہاری
- رَبُّكُم
- رب تمہارا
- بِثَلَٰثَةِ
- ساتھ تین
- ءَالَٰفٍ
- ہزار کے
- مِّنَ
- سے
- ٱلْمَلَٰٓئِكَةِ
- فرشتوں
- مُنزَلِينَ
- اتارے ہوئے
(اور یہ شکر گزاری باعﺚ نصرت وامداد ہو) جب آپ مومنوں کو تسلی دے رہے تھے، کیا آسمان سے تین ہزار فرشتے اتار کر اللہ تعالیٰ کا تمہاری مدد کرنا تمہیں کافی نہ ہوگا.
3:124
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی