سورۃ 3 اٰل عمران (خاندان عمران), آیت 101
-
وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ ۗ وَمَنْ يَعْتَصِمْ بِاللَّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ
لفظ کا ترجمہ
- وَكَيْفَ
- اور کس طرح۔ کیسے
- تَكْفُرُونَ
- تم کفر کرسکتے ہو۔ تم کفر کرو گے
- وَأَنتُمْ
- حالانکہ تم ہو (کہ)
- تُتْلَىٰ
- پڑھی جاتی ہیں
- عَلَيْكُمْ
- تم پر
- ءَايَٰتُ
- آیات
- ٱللَّهِ
- اللہ کی
- وَفِيكُمْ
- اور تم میں ہے
- رَسُولُهُۥ
- اس کا رسول
- وَمَن
- اور جو کوئی
- يَعْتَصِم
- مضبوطی سے پکڑے گا
- بِٱللَّهِ
- اللہ کو
- فَقَدْ
- تو تحقیق
- هُدِىَ
- ہدایت پا گیا۔ ہدایت دے دیا گیا
- إِلَىٰ
- طرف
- صِرَٰطٍ
- راستے کے
- مُّسْتَقِيمٍ
- سیدھے
﴿گو یہ ظاہر ہے کہ﴾ تم کیسے کفر کر سکتے ہو؟ باوجود یہ کہ تم پر اللہ تعالیٰ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں رسول اللہ ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ موجود ہیں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ (کے دین) کو مضبوط تھام لے تو بلاشبہ اسے راه راست دکھادی گئی.
3:101
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی