سورۃ 38 ص (لفظ ص), آیت 24
-
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِ ۖ وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ ۗ وَظَنَّ دَاوُودُ أَنَّمَا فَتَنَّاهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهُ وَخَرَّ رَاكِعًا وَأَنَابَ ۩
لفظ کا ترجمہ
- قَالَ
- اس نے کہا
- لَقَدْ
- البتہ تحقیق
- ظَلَمَكَ
- ظلم کیا ہے تجھ پر
- بِسُؤَالِ
- سوال مانگنے پر/ سوال کے ساتھ
- نَعْجَتِكَ
- تیری دنبی کے
- إِلَىٰ
- طرف
- نِعَاجِهِۦ
- اپنی دنبیوں کے (ملانے کا)
- وَإِنَّ
- اور بیشک
- كَثِيرًا
- بہت سے
- مِّنَ
- میں سے
- ٱلْخُلَطَآءِ
- شراکت داروں
- لَيَبْغِى
- البتہ زیادتی کرتے ہیں
- بَعْضُهُمْ
- ان میں سے بعض/بعض ان کے
- عَلَىٰ
- پر
- بَعْضٍ
- بعض
- إِلَّا
- مگر
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- ءَامَنُوا۟
- جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا۟
- اور انہوں نے عمل کئے
- ٱلصَّٰلِحَٰتِ
- اچھے
- وَقَلِيلٌ مَّا
- اور کتنے تھوڑے ہیں
- هُمْ
- وہ
- وَظَنَّ
- اور سمجھ گیا
- دَاوُۥدُ
- داؤد
- أَنَّمَا
- بیشک
- فَتَنَّٰهُ
- آزمایا ہم نے ان کو
- فَٱسْتَغْفَرَ
- پس انہوں نے بخشش مانگی
- رَبَّهُۥ
- اپنے رب سے
- وَخَرَّ
- اور گرپڑے
- رَاكِعًا
- رکوع کرتے ہوئے
- وَأَنَابَ
- اور انہوں نے رجوع کرلیا
آپ نے فرمایا! اس کا اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری ایک دنبی ملا لینے کا سوال بیشک تیرے اوپر ایک ﻇلم ہے اور اکثر حصہ دار اور شریک (ایسے ہی ہوتے ہیں کہ) ایک دوسرے پر ﻇلم کرتے ہیں، سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں اور (حضرت) داؤد (علیہ السلام) سمجھ گئے کہ ہم نے انہیں آزمایا ہے، پھر تو اپنے رب سے استغفار کرنے لگے اور عاجزی کرتے ہوئے گر پڑے اور (پوری طرح) رجوع کیا.
38:24
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی