سورۃ 35 فاطر (موجد), آیت 32
-
ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ
لفظ کا ترجمہ
- ثُمَّ
- پھر
- أَوْرَثْنَا
- وارث بنایا ہم نے
- ٱلْكِتَٰبَ
- کتاب کا
- ٱلَّذِينَ
- ان لوگوں کو
- ٱصْطَفَيْنَا
- چن لیا ہم نے
- مِنْ
- سے
- عِبَادِنَا
- اپنے بندوں میں (سے)
- فَمِنْهُمْ
- تو ان میں سے
- ظَالِمٌ
- بعض ظالم ہیں
- لِّنَفْسِهِۦ
- اپنی جان کے لیے
- وَمِنْهُم
- اور ان میں سے
- مُّقْتَصِدٌ
- درمیانہ رو ہیں۔ بیچ کے راستے پر ہیں
- وَمِنْهُمْ
- اور ان میں سے
- سَابِقٌۢ
- سبقت لے جانے والے ہیں۔ آگے بڑھنے والے ہیں
- بِٱلْخَيْرَٰتِ
- نیکیوں میں
- بِإِذْنِ
- اذن سے
- ٱللَّهِ
- اللہ کے
- ذَٰلِكَ
- یہ
- هُوَ
- وہ
- ٱلْفَضْلُ
- فضل ہے
- ٱلْكَبِيرُ
- بڑا
پھر ہم نے ان لوگوں کو (اس) کتاب کا وارث بنایا جن کو ہم نے اپنے بندوں میں سے پسند فرمایا۔ پھر بعضے تو ان میں اپنی جانوں پر ﻇلم کرنے والے ہیں اور بعضے ان میں متوسط درجے کے ہیں اور بعضے ان میں اللہ کی توفیق سے نیکیوں میں ترقی کئے چلے جاتے ہیں۔ یہ بڑا فضل ہے.
35:32
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی