سورۃ 33 اﻷحزاب (سپاہی), آیت 53
-
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَىٰ طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ وَلَٰكِنْ إِذَا دُعِيتُمْ فَادْخُلُوا فَإِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوا وَلَا مُسْتَأْنِسِينَ لِحَدِيثٍ ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ يُؤْذِي النَّبِيَّ فَيَسْتَحْيِي مِنْكُمْ ۖ وَاللَّهُ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ ۚ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ ۚ وَمَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا أَنْ تَنْكِحُوا أَزْوَاجَهُ مِنْ بَعْدِهِ أَبَدًا ۚ إِنَّ ذَٰلِكُمْ كَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا
لفظ کا ترجمہ
- يَٰٓأَيُّهَا
- اے
- ٱلَّذِينَ
- لوگو
- ءَامَنُوا۟
- جو ایمان لائے ہو
- لَا
- نہ
- تَدْخُلُوا۟
- تم داخل ہو
- بُيُوتَ
- گھروں میں
- ٱلنَّبِىِّ
- نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- إِلَّآ
- مگر
- أَن
- یہ کہ
- يُؤْذَنَ
- اجازت دی جائے
- لَكُمْ
- تمہارے لیے
- إِلَىٰ
- طرف
- طَعَامٍ
- کھانے کی (طرف)
- غَيْرَ
- نہ
- نَٰظِرِينَ
- انتظار کرنے والے ہو۔ نہ دیکھنے والے ہو
- إِنَىٰهُ
- اس کے پکنے کا۔ پکنا اس کا
- وَلَٰكِنْ
- اور لیکن
- إِذَا
- جب
- دُعِيتُمْ
- بلائے جاؤ تم
- فَٱدْخُلُوا۟
- تو داخل ہوجاؤ
- فَإِذَا
- پھر جب
- طَعِمْتُمْ
- کھانا کھالو
- فَٱنتَشِرُوا۟
- تو منتشر ہوجاؤ
- وَلَا
- اور نہ
- مُسْتَـْٔنِسِينَ
- آرام پائے۔ مشغول ہونے والے
- لِحَدِيثٍ
- باتوں کے لیے
- إِنَّ
- بیشک
- ذَٰلِكُمْ
- یہ بات
- كَانَ
- ہے
- يُؤْذِى
- ایذا دیتی۔ تکلیف دیتی
- ٱلنَّبِىَّ
- نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- فَيَسْتَحْىِۦ
- تو وہ شرماتے جاتے ہیں
- مِنكُمْ
- تم سے
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ تعالیٰ
- لَا
- نہیں
- يَسْتَحْىِۦ
- شرماتا
- مِنَ
- سے
- ٱلْحَقِّ
- حق (سے)
- وَإِذَا
- اور جب
- سَأَلْتُمُوهُنَّ
- سوال کرو تم ان سے
- مَتَٰعًا
- کسی چیز کا
- فَسْـَٔلُوهُنَّ
- تو سوال کرو ان سے۔ مانگو ان سے
- مِن
- سے
- وَرَآءِ
- پیچھے (سے)
- حِجَابٍ
- پردے کے
- ذَٰلِكُمْ
- یہ بات
- أَطْهَرُ
- زیادہ پاکیزہ ہے
- لِقُلُوبِكُمْ
- تمہارے دلوں کے لیے
- وَقُلُوبِهِنَّ
- اور ان کے دلوں کے لیے
- وَمَا
- اور نہیں
- كَانَ
- ہے
- لَكُمْ
- (مناسب) تمہارے لیے
- أَن
- کہ
- تُؤْذُوا۟
- تم ایذا دو
- رَسُولَ
- رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو
- ٱللَّهِ
- اللہ کے
- وَلَآ
- اور نہ
- أَن
- یہ کہ
- تَنكِحُوٓا۟
- تم نکاح کرو
- أَزْوَٰجَهُۥ
- آپ کی بیویوں سے
- مِنۢ
- کے
- بَعْدِهِۦٓ
- اس کے بعد
- أَبَدًا
- کبھی بھی
- إِنَّ
- بیشک
- ذَٰلِكُمْ
- یہ بات
- كَانَ
- ہے
- عِندَ
- نزدیک
- ٱللَّهِ
- اللہ کے
- عَظِيمًا
- بہت بڑی
اے ایمان والو! جب تک تمہیں اجازت نہ دی جائے تم نبی کے گھروں میں نہ جایا کرو کھانے کے لئے ایسے وقت میں کہ اس کے پکنے کا انتظار کرتے رہو بلکہ جب بلایا جائے جاؤ اور جب کھا چکو نکل کھڑے ہو، وہیں باتوں میں مشغول نہ ہوجایا کرو۔ نبی کو تمہاری اس بات سے تکلیف ہوتی ہے۔ تو وه لحاظ کر جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ (بیان) حق میں کسی کا لحاظ نہیں کرتا ، جب تم نبی کی بیویوں سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو۔ تمہارے اور ان کے دلوں کے لئے کامل پاکیزگی یہی ہے، نہ تمہیں یہ جائز ہے کہ تم رسول اللہ کو تکلیف دو اور نہ تمہیں یہ حلال ہے کہ آپ کے بعد کسی وقت بھی آپ کی بیویوں سے نکاح کرو۔ (یاد رکھو) اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑا (گناه) ہے.
33:53
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی