سورۃ 33 اﻷحزاب (سپاہی), آیت 13
-
وَإِذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ يَا أَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا ۚ وَيَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ ۖ إِنْ يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا
لفظ کا ترجمہ
- وَإِذْ
- اور جب
- قَالَت
- کہا تھا
- طَّآئِفَةٌ
- ایک گروہ نے
- مِّنْهُمْ
- ان میں سے
- يَٰٓأَهْلَ
- اے اہل
- يَثْرِبَ
- یثرب
- لَا
- نہیں
- مُقَامَ
- کھڑے ہونے کی جگہ
- لَكُمْ
- تمہارے لیے
- فَٱرْجِعُوا۟
- پس پلٹ چلو۔ لوٹ چلو
- وَيَسْتَـْٔذِنُ
- اور اجازت مانگ رہا تھا
- فَرِيقٌ
- ایک گروہ
- مِّنْهُمُ
- ان میں سے
- ٱلنَّبِىَّ
- نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے
- يَقُولُونَ
- وہ کہہ رہے تھے
- إِنَّ
- بیشک
- بُيُوتَنَا
- ہمارے گھر
- عَوْرَةٌ
- غیر محفوظ ہیں۔ کھلے ہیں
- وَمَا
- حالانکہ نہیں تھے
- هِىَ
- وہ
- بِعَوْرَةٍ
- کھلے۔ غیر محفوظ
- إِن
- نہیں
- يُرِيدُونَ
- وہ چاہتے تھے
- إِلَّا
- مگر
- فِرَارًا
- فرار ہونا۔ بھاگنا
ان ہی کی ایک جماعت نے ہانک لگائی کہ اے مدینہ والو ! تمہارے لئے ٹھکانہ نہیں چلو لوٹ چلو، اور ان کی ایک اور جماعت یہ کہہ کر نبی ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ سے اجازت مانگنے لگی کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں، حاﻻنکہ وه (کھلے ہوئے اور) غیر محفوظ نہ تھے (لیکن) ان کا پختہ اراده بھاگ کھڑے ہونے کا تھا.
33:13
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی