سورۃ 2 البقرة (گائے), آیت 92
-
وَلَقَدْ جَاءَكُمْ مُوسَىٰ بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَنْتُمْ ظَالِمُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَقَدْ
- اور البتہ تحقیق
- جَآءَكُم
- آئے تمہارے پاس
- مُّوسَىٰ
- موسیٰ
- بِٱلْبَيِّنَٰتِ
- ساتھ روشن نشانیوں کے
- ثُمَّ
- پھر
- ٱتَّخَذْتُمُ
- بنا لیا تم نے
- ٱلْعِجْلَ مِنۢ
- بچھڑے کو ( معبود)
- بَعْدِهِۦ
- پیچھے / بعد اس کے (موسیٰ )
- وَأَنتُمْ
- اور تم
- ظَٰلِمُونَ
- ظالم (مشرک)
تمہارے پاس تو موسیٰ یہی دلیلیں لے کر آئے لیکن تم نے پھر بھی بچھڑا پوجا تم ہو ہی ﻇالم۔
2:92
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی