سورۃ 2 البقرة (گائے), آیت 58
-
وَإِذْ قُلْنَا ادْخُلُوا هَٰذِهِ الْقَرْيَةَ فَكُلُوا مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ نَغْفِرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ ۚ وَسَنَزِيدُ الْمُحْسِنِينَ
لفظ کا ترجمہ
- وَإِذْ
- اور جب
- قُلْنَا
- کہا ہم نے
- ٱدْخُلُوا۟
- داخل ہوجاؤ
- هَٰذِهِ
- اس
- ٱلْقَرْيَةَ
- بستی میں
- فَكُلُوا۟
- پھر کھاؤ
- مِنْهَا
- اس میں سے
- حَيْثُ
- جہاں سے
- شِئْتُمْ
- چاہو تم
- رَغَدًا
- خوب / بافراغت
- وَٱدْخُلُوا۟
- اور داخل ہوجاؤ
- ٱلْبَابَ
- دروازے سے
- سُجَّدًا
- سجدہ کرتے ہوئے
- وَقُولُوا۟
- اور کہتے جاؤ
- حِطَّةٌ
- بخش دے / معافی معافی
- نَّغْفِرْ
- ہم بخش دیں گے
- لَكُمْ
- تمہارے لئے
- خَطَٰيَٰكُمْ
- تمہاری خطاؤں کو
- وَسَنَزِيدُ
- اور ضرور ہم زیادہ دیں گے
- ٱلْمُحْسِنِينَ
- احسان کرنے والوں کو
اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں جاؤ اور جو کچھ جہاں کہیں سے چاہو بافراغت کھاؤ پیو اور دروازے میں سجدے کرتے ہوئے گزرو اور زبان سے حِطّہ کہو ہم تمہاری خطائیں معاف فرمادیں گے اور نیکی کرنے والوں کو اور زیاده دیں گے۔
2:58
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی