سورۃ 2 البقرة (گائے), آیت 55
-
وَإِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَىٰ لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ الصَّاعِقَةُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَإِذْ
- اور جب
- قُلْتُمْ
- کہا تم نے
- يَٰمُوسَىٰ
- اے موسیٰ
- لَن
- ہرگز نہیں
- نُّؤْمِنَ
- ہم ایمان لائیں گے / ہم اعتبار کریں گے
- لَكَ
- واسطے تیرے
- حَتَّىٰ
- یہاں تک
- نَرَى
- ہم دیکھ لیں
- ٱللَّهَ
- اللہ کو
- جَهْرَةً
- سامنے / ظاہر / روبرو
- فَأَخَذَتْكُمُ
- پس پکڑ لیا تم کو
- ٱلصَّٰعِقَةُ
- کڑک نے
- وَأَنتُمْ
- اس حال میں تم
- تَنظُرُونَ
- تم دیکھ رہے تھے
اور (تم اسے بھی یاد کرو) تم نے (حضرت) موسیٰ ﴿علیہ السلام﴾ سے کہا تھا کہ جب تک ہم اپنے رب کو سامنے نہ دیکھ لیں ہرگز ایمان نہ ﻻئیں گے (جس گستاخی کی سزا میں) تم پر تمہارے دیکھتے ہوئے بجلی گری۔
2:55
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی