سورۃ 2 البقرة (گائے), آیت 231
-
وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ ۚ وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ ضِرَارًا لِتَعْتَدُوا ۚ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَهُ ۚ وَلَا تَتَّخِذُوا آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنَ الْكِتَابِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمْ بِهِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
لفظ کا ترجمہ
- وَإِذَا
- اور جب
- طَلَّقْتُمُ
- تم طلاق دے دو
- ٱلنِّسَآءَ
- عورتوں کو
- فَبَلَغْنَ
- پھر وہ پوری کرلیں۔ وہ پہنچیں
- أَجَلَهُنَّ
- اپنی مدت کو
- فَأَمْسِكُوهُنَّ
- تو روک لو ان کو
- بِمَعْرُوفٍ
- ساتھ بھلے طریقے کے
- أَوْ
- یا
- سَرِّحُوهُنَّ
- رخصت کردو ان کو
- بِمَعْرُوفٍ
- ساتھ بھلے طریقے کے
- وَلَا
- اور نہ
- تُمْسِكُوهُنَّ
- تم روکے رکھو ان کو
- ضِرَارًا
- تکلیف دینے کے لیے
- لِّتَعْتَدُوا۟
- تاکہ تم زیادتی کرو
- وَمَن
- اور جو کوئی
- يَفْعَلْ
- کرے گا
- ذَٰلِكَ
- یہ (زیادتی)
- فَقَدْ
- تو تحقیق
- ظَلَمَ
- اس نے ظلم کیا
- نَفْسَهُۥ
- اپنے نفس پر
- وَلَا
- اور نہ
- تَتَّخِذُوٓا۟
- تم بناؤ
- ءَايَٰتِ
- آیات کو
- ٱللَّهِ
- اللہ کی
- هُزُوًا
- مذاق
- وَٱذْكُرُوا۟
- اور یاد کرو
- نِعْمَتَ
- نعمت
- ٱللَّهِ
- اللہ کی
- عَلَيْكُمْ
- جو تم پر ہے
- وَمَآ
- اور جو
- أَنزَلَ
- اس نے نازل کیا
- عَلَيْكُم
- تم پر
- مِّنَ
- سے
- ٱلْكِتَٰبِ
- کتاب میں
- وَٱلْحِكْمَةِ
- اور حکمت میں سے
- يَعِظُكُم
- وہ نصیحت کرتا ہے تم کو
- بِهِۦ
- ساتھ اس کے
- وَٱتَّقُوا۟
- اور ڈرو
- ٱللَّهَ
- اللہ سے
- وَٱعْلَمُوٓا۟
- اور جان لو
- أَنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ
- بِكُلِّ
- ساتھ ہر
- شَىْءٍ
- چیز کے
- عَلِيمٌ
- جاننے والا ہے
جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وه اپنی عدت ختم کرنے پر آئیں تو اب انہیں اچھی طرح بساؤ، یا بھلائی کے ساتھ الگ کردو اور انہیں تکلیف پہنچانے کی غرض سے ﻇلم وزیادتی کے لئے نہ روکو، جو شخص ایسا کرے اس نے اپنی جان پر ﻇلم کیا۔ تم اللہ کے احکام کو ہنسی کھیل نہ بناؤ اور اللہ کا احسان جو تم پر ہے یاد کرو اور جو کچھ کتاب وحکمت اس نے نازل فرمائی ہے جس سے تمہیں نصیحت کر رہا ہے، اسے بھی۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جانتا ہے
2:231
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی