سورۃ 2 البقرة (گائے), آیت 165
-
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ
لفظ کا ترجمہ
- وَمِنَ
- اور سے
- ٱلنَّاسِ
- لوگوں میں(کہ)
- مَن
- وہ ہیں جو
- يَتَّخِذُ
- بنا لیتے ہیں
- مِن
- سے
- دُونِ
- سوا
- ٱللَّهِ
- اللہ کے
- أَندَادًا
- شریک
- يُحِبُّونَهُمْ
- وہ محبت کرتے ہیں ان سے
- كَحُبِّ
- جیسے محبت کرنا ہوتی ہے
- ٱللَّهِ
- اللہ سے
- وَٱلَّذِينَ
- اور وہ لوگ
- ءَامَنُوٓا۟
- جو ایمان لائے
- أَشَدُّ
- زیادہ شدید ہیں۔ سخت ہوتے ہیں
- حُبًّا
- از روئے محبت
- لِّلَّهِ
- اللہ کے لیے۔ اللہ کے لیے محبت میں
- وَلَوْ
- اور کاش۔ اگر
- يَرَى
- دیکھ لیں
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- ظَلَمُوٓا۟
- جنہوں نے ظلم کیا۔ شرک کیا
- إِذْ
- جب
- يَرَوْنَ
- وہ دیکھیں گے
- ٱلْعَذَابَ
- عذاب کو (جان لیں گے)
- أَنَّ
- بیشک
- ٱلْقُوَّةَ
- تمام تر قوت
- لِلَّهِ
- اللہ ہی کے لیے ہے
- جَمِيعًا
- ساری کی ساری
- وَأَنَّ
- اور بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ
- شَدِيدُ
- سخت
- ٱلْعَذَابِ
- عذاب (دینے والا ہے)
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیئے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر (جان لیں گے) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے واﻻ ہے (تو ہرگز شرک نہ کرتے)۔
2:165
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی