سورۃ 29 العنكبوت (مکڑی), آیت 8
-
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا ۖ وَإِنْ جَاهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۚ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَوَصَّيْنَا
- اور وصیت کی ہم نے
- ٱلْإِنسَٰنَ
- انسان کو/ تاکید کی ہم نے انسان کو
- بِوَٰلِدَيْهِ
- اپنے والدین کے ساتھ
- حُسْنًا
- بھلائی کی
- وَإِن
- اور اگر
- جَٰهَدَاكَ
- وہ دونوں زور ڈالیں تمجھ پر
- لِتُشْرِكَ
- تاکہ تم شرک کرو
- بِى
- میرے ساتھ
- مَا
- جس کا
- لَيْسَ
- نہیں ہے
- لَكَ
- تیرے لئے
- بِهِۦ
- اس کا
- عِلْمٌ
- کوئی علم
- فَلَا
- تو نہ
- تُطِعْهُمَآ
- تم اطاعت کرو ان کی
- إِلَىَّ
- میری طرف
- مَرْجِعُكُمْ
- لوٹنا ہے تم کو
- فَأُنَبِّئُكُم
- تو میں بتاؤں گا تم کو
- بِمَا
- ساتھ اس کے جو
- كُنتُمْ
- تھے تم
- تَعْمَلُونَ
- عمل کیا کرتے
ہم نے ہر انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی نصیحت کی ہے ہاں اگر وه یہ کوشش کریں کہ آپ میرے ساتھ اسے شریک کرلیں جس کا آپ کو علم نہیں تو ان کا کہنا نہ مانیئے، تم سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے پھر میں ہر اس چیز سے جو تم کرتے تھے تمہیں خبر دوں گا.
29:8
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی