سورۃ 29 العنكبوت (مکڑی), آیت 33
-
وَلَمَّا أَنْ جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَمَّآ
- اور جب
- أَن
- یہ کہ
- جَآءَتْ
- آگئے
- رُسُلُنَا
- ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)
- لُوطًا
- لوط کے پاس
- سِىٓءَ
- غمگین ہو
- بِهِمْ
- ان پر
- وَضَاقَ
- اور تنگ ہوا
- بِهِمْ
- ان سے
- ذَرْعًا
- دل میں
- وَقَالُوا۟
- اور انہوں نے کہا
- لَا
- نہ
- تَخَفْ
- ڈرو
- وَلَا
- اور نہ
- تَحْزَنْ
- غم کرو
- إِنَّا
- بیشک ہم
- مُنَجُّوكَ
- نجات دینے والے ہیں تجھ کو
- وَأَهْلَكَ
- اور تیرے گھر والوں کو
- إِلَّا
- سوائے
- ٱمْرَأَتَكَ
- تیری بیوی کے
- كَانَتْ
- ہے وہ
- مِنَ
- سے
- ٱلْغَٰبِرِينَ
- پیچھے رہنے والوں میں (سے)
پھر جب ہمارے قاصد لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وه ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے ۔ قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھایئے نہ آزرده ہوں، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچالیں گے مگر آپ کی بیوی کہ وه عذاب کے لیے باقی ره جانے والوں میں سے ہوگی.
29:33
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی