سورۃ 28 القصص (قصے), آیت 59
-
وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَىٰ حَتَّىٰ يَبْعَثَ فِي أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا ۚ وَمَا كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَىٰ إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَالِمُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَمَا
- اور نہ
- كَانَ
- تھا
- رَبُّكَ
- تیرا رب
- مُهْلِكَ
- ہلاک کرنے والے
- ٱلْقُرَىٰ
- بستیوں کو
- حَتَّىٰ
- یہاں تک کہ
- يَبْعَثَ
- بھیج دے
- فِىٓ
- میں
- أُمِّهَا
- ان کے مرکز (میں)
- رَسُولًا
- کوئی رسول
- يَتْلُوا۟
- جو پڑھتا ہو
- عَلَيْهِمْ
- ان پر
- ءَايَٰتِنَا
- ہماری آیات
- وَمَا
- اور نہ
- كُنَّا
- تھے ہم
- مُهْلِكِى
- ہلاک کرنے والے
- ٱلْقُرَىٰٓ
- بستیوں کو
- إِلَّا
- مگر اس حال میں کہ
- وَأَهْلُهَا
- اس کے رہنے والے
- ظَٰلِمُونَ
- ظالم ہوں
تیرا رب کسی ایک بستی کو بھی اس وقت تک ہلاک نہیں کرتا جب تک کہ ان کی کسی بڑی بستی میں اپنا کوئی پیغمبر نہ بھیج دے جو انہیں ہماری آیتیں پڑھ کر سنا دے اور ہم بستیوں کو اسی وقت ہلاک کرتے ہیں جب کہ وہاں والے ﻇلم وستم پر کمر کس لیں.
28:59
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی