سورۃ 27 النمل (چیونٹی), آیت 19
-
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِنْ قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ
لفظ کا ترجمہ
- فَتَبَسَّمَ
- تو مسکرا دیا
- ضَاحِكًا
- ہنستے ہوئے
- مِّن
- سے
- قَوْلِهَا
- اس کی بات
- وَقَالَ
- اور کہا
- رَبِّ
- اے میرے رب
- أَوْزِعْنِىٓ
- توفیق دے مجھ کو
- أَنْ
- کہ
- أَشْكُرَ
- میں شکر ادا کروں
- نِعْمَتَكَ
- تیری نعمت کا
- ٱلَّتِىٓ
- وہ جو
- أَنْعَمْتَ
- انعام کی تونے مجھ پر
- عَلَىَّ
- مجھ پر
- وَعَلَىٰ
- اور اوپر
- وَٰلِدَىَّ
- میرے والدین کے
- وَأَنْ
- اور یہ کہ
- أَعْمَلَ
- میں عمل کروں
- صَٰلِحًا
- اچھے
- تَرْضَىٰهُ
- تو راضی ہوجائے جس سے
- وَأَدْخِلْنِى
- اور داخل کرنا مجھ کو
- بِرَحْمَتِكَ
- اپنی رحمت کے ساتھ
- فِى
- میں
- عِبَادِكَ
- اپنے بندوں
- ٱلصَّٰلِحِينَ
- صالح
اس کی اس بات سے حضرت سلیمان مسکرا کر ہنس دیئے اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار! تو مجھے توفیق دے کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر بجا ﻻؤں جو تو نے مجھ پر انعام کی ہیں اور میرے ماں باپ پر اور میں ایسے نیک اعمال کرتا رہوں جن سے تو خوش رہے مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں میں شامل کر لے.
27:19
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی