سورۃ 26 الشعراء (اشعار), آیت 195 – 199

  1. بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ

    صاف عربی زبان میں ہے.

    26:195
  2. وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ

    اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.

    26:196
  3. أَوَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ آيَةً أَنْ يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ

    کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں.

    26:197
  4. وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَىٰ بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ

    اور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے.

    26:198
  5. فَقَرَأَهُ عَلَيْهِمْ مَا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ

    پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے.

    26:199

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی