سورۃ 25 الفرقان (معیار), آیت 18
-
قَالُوا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَّخِذَ مِنْ دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَلَٰكِنْ مَتَّعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا الذِّكْرَ وَكَانُوا قَوْمًا بُورًا
لفظ کا ترجمہ
- قَالُوا۟
- وہ کہیں گے
- سُبْحَٰنَكَ
- پاک ہے تو
- مَا
- نہیں
- كَانَ
- ہے
- يَنۢبَغِى
- جائز
- لَنَآ
- ہمارے لیے
- أَن
- کہ
- نَّتَّخِذَ
- ہم بناتے
- مِن
- سے
- دُونِكَ
- تیرے سوا (سے)
- مِنْ
- کوئی
- أَوْلِيَآءَ
- دوست
- وَلَٰكِن
- لیکن
- مَّتَّعْتَهُمْ
- تو نے سامان زندگی دیا ان کو
- وَءَابَآءَهُمْ
- اور ان کے باپ دادا کو
- حَتَّىٰ
- یہاں تک کہ
- نَسُوا۟
- وہ بھول گئے
- ٱلذِّكْرَ
- نصیحت۔ ذکر۔ یاد
- وَكَانُوا۟
- اور تھے وہ
- قَوْمًۢا
- لوگ
- بُورًا
- شامت زدہ۔ ہلاک ہونے والے
وه جواب دیں گے کہ تو پاک ذات ہے خود ہمیں ہی یہ زیبا نہ تھا کہ تیرے سوا اوروں کو اپنا کارساز بناتے بات یہ ہے کہ تو نے انہیں اور ان کے باپ دادوں کو آسودگیاں عطا فرمائیں یہاں تک کہ وه نصیحت بھلا بیٹھے، یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے.
25:18
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی