سورۃ 20 طه, آیت 71
-
قَالَ آمَنْتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ ۖ فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ فِي جُذُوعِ النَّخْلِ وَلَتَعْلَمُنَّ أَيُّنَا أَشَدُّ عَذَابًا وَأَبْقَىٰ
لفظ کا ترجمہ
- قَالَ
- کہا (فرعون نے)
- ءَامَنتُمْ
- تم ایمان لے آئے
- لَهُۥ
- اس پر
- قَبْلَ
- اس سے پہلے
- أَنْ
- کہ
- ءَاذَنَ
- میں اجازت دوں
- لَكُمْ
- تم کو
- إِنَّهُۥ
- بیشک وہ
- لَكَبِيرُكُمُ
- البتہ بڑا ہے تمہارا
- ٱلَّذِى
- جس نے
- عَلَّمَكُمُ
- سکھایا تم کو
- ٱلسِّحْرَ
- جادو
- فَلَأُقَطِّعَنَّ
- تو البتہ میں ضرور کاٹ دوں گا
- أَيْدِيَكُمْ
- تمہارے ہاتھوں کو
- وَأَرْجُلَكُم
- اور تمہارے پاؤں
- مِّنْ
- سے
- خِلَٰفٍ
- مخالف سمت (سے)
- وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ
- اور البتہ میں ضرور سولی چڑھاؤں گا تم کو
- فِى
- میں
- جُذُوعِ
- تنوں میں
- ٱلنَّخْلِ
- کھجور کے
- وَلَتَعْلَمُنَّ
- اور البتہ تم ضرور جان لو گے
- أَيُّنَآ
- کون ساہم میں سے
- أَشَدُّ
- زیادہ سخت ہے
- عَذَابًا
- عذاب دینے میں
- وَأَبْقَىٰ
- اور زیادہ دیرپا ہے
فرعون کہنے لگا کہ کیا میری اجازت سے پہلے ہی تم اس پرایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وه بڑا بزرگ ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے، (سن لو) میں تمہارے پاؤں الٹے سیدھے کٹوا کر تم سب کو کھجور کے تنوں میں سولی پر لٹکوا دوں گا، اور تمہیں پوری طرح معلوم ہوجائے گا کہ ہم میں سے کس کی مار زیاده سخت اور دیرپا ہے.
20:71
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی