سورۃ 14 إبراهيم, آیت 45
-
وَسَكَنْتُمْ فِي مَسَاكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ
لفظ کا ترجمہ
- وَسَكَنتُمْ
- اور ٹھہرے رہے تم
- فِى
- میں
- مَسَٰكِنِ
- گھروں (میں)
- ٱلَّذِينَ
- ان لوگوں کے
- ظَلَمُوٓا۟
- جنہوں نے ظلم کیا
- أَنفُسَهُمْ
- اپنی جانوں پر
- وَتَبَيَّنَ
- اور واضح ہوگیا
- لَكُمْ
- تمہارے لئے
- كَيْفَ
- کس طرح
- فَعَلْنَا
- سلوک کیا ہم نے
- بِهِمْ
- ان کے ساتھ
- وَضَرَبْنَا
- اور بیان کردیں ہم نے
- لَكُمُ
- تمہارے لئے
- ٱلْأَمْثَالَ
- مثالیں
اور کیا تم ان لوگوں کے گھروں میں رہتے سہتے نہ تھے جنہوں نے اپنی جانوں پر ﻇلم کیا اور کیا تم پر وه معاملہ کھلا نہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا کچھ کیا۔ ہم نے تو (تمہارے سمجھانے کو) بہت سی مثالیں بیان کردی تھیں.
14:45
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی