سورۃ 13 الرعد (گرج), آیت 31
-
وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَىٰ ۗ بَلْ لِلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا ۗ أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنْ لَوْ يَشَاءُ اللَّهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا ۗ وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا تُصِيبُهُمْ بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِنْ دَارِهِمْ حَتَّىٰ يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَوْ أَنَّ
- اور اگر یقیناً
- قُرْءَانًا
- ایک قرآن (اتارا جاتا)
- سُيِّرَتْ
- کہ چلائے جاتے
- بِهِ
- اس کے ذریعے
- ٱلْجِبَالُ
- پہاڑ
- أَوْ
- یا
- قُطِّعَتْ
- پھاڑ دی جاتی
- بِهِ
- اس کے ذریعے
- ٱلْأَرْضُ
- زمین
- أَوْ
- یا
- كُلِّمَ
- کلام کئے جاتے
- بِهِ
- اس کے ذریعے
- ٱلْمَوْتَىٰ
- مردے
- بَل
- بلکہ
- لِّلَّهِ
- اللہ کے لئے ہے
- ٱلْأَمْرُ
- معاملہ
- جَمِيعًا
- سارے کا سارا
- أَفَلَمْ
- کیا بھلا نہیں
- يَا۟يْـَٔسِ
- مایوس ہوگئے
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- ءَامَنُوٓا۟
- جو ایمان لائے
- أَن
- یہ کہ
- لَّوْ
- اگر
- يَشَآءُ
- چاہتا
- ٱللَّهُ
- اللہ
- لَهَدَى
- البتہ ہدایت دے دیتا
- ٱلنَّاسَ
- لوگوں کو
- جَمِيعًا وَلَا
- سب کے سب کو
- يَزَالُ
- اور ہمیشہ
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- كَفَرُوا۟
- جنہوں نے کفر کیا
- تُصِيبُهُم
- پہنچتی رہے گی ان کو
- بِمَا
- ساتھ اس کے
- صَنَعُوا۟
- جو انہوں نے کیا
- قَارِعَةٌ
- کوئی آفت
- أَوْ
- یا
- تَحُلُّ
- اترے گی
- قَرِيبًا مِّن
- قریب ہی
- دَارِهِمْ
- ان کے گھر سے
- حَتَّىٰ
- یہاں تک کہ
- يَأْتِىَ
- آجائے
- وَعْدُ
- وعدہ
- ٱللَّهِ
- اللہ کا
- إِنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ تعالیٰ
- لَا
- نہیں
- يُخْلِفُ
- خلاف کرے گا
- ٱلْمِيعَادَ
- وعدے کو
اگر (بالفرض) کسی قرآن (آسمانی کتاب) کے ذریعے پہاڑ چلا دیئے جاتے یا زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مردوں سے باتیں کرا دی جاتیں (پھر بھی وه ایمان نہ ﻻتے)، بات یہ ہے کہ سب کام اللہ کے ہاتھ میں ہے ، تو کیا ایمان والوں کو اس بات پر دل جمعی نہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو تمام لوگوں کو ہدایت دے دے۔ کفار کو تو ان کے کفر کے بدلے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی سخت سزا پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی تاوقتیکہ وعدہٴ الٰہی آپہنچے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ وعده خلافی نہیں کرتا.
13:31
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی