سورۃ 12 يوسف, آیت 21
-
وَقَالَ الَّذِي اشْتَرَاهُ مِنْ مِصْرَ لِامْرَأَتِهِ أَكْرِمِي مَثْوَاهُ عَسَىٰ أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا ۚ وَكَذَٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ وَلِنُعَلِّمَهُ مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ ۚ وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَىٰ أَمْرِهِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَقَالَ
- اور کہا
- ٱلَّذِى
- اس شخص نے
- ٱشْتَرَىٰهُ
- جس نے خریدا تھا اس کو
- مِن
- سے
- مِّصْرَ
- مصر سے
- لِٱمْرَأَتِهِۦٓ
- اپنی بیوی کو
- أَكْرِمِى
- باعزت رکھ۔ عزت کے ساتھ دے
- مَثْوَىٰهُ
- ٹھکانہ اس کو
- عَسَىٰٓ
- امید ہے
- أَن
- کہ
- يَنفَعَنَآ
- نفع دے گا ہم کو
- أَوْ
- یا
- نَتَّخِذَهُۥ
- ہم بنالیں گے اس کو
- وَلَدًا
- بیٹا
- وَكَذَٰلِكَ
- اور اسی طرح
- مَكَّنَّا
- ٹھکانہ دیا ہم نے
- لِيُوسُفَ
- یوسف کو
- فِى
- میں
- ٱلْأَرْضِ
- زمین میں
- وَلِنُعَلِّمَهُۥ
- اور تاکہ ہم سکھائیں اس کو
- مِن
- سے
- تَأْوِيلِ
- مطلب مٰیں سے
- ٱلْأَحَادِيثِ
- باتوں کے (مطلب مٰیں سے)
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ تعالیٰ
- غَالِبٌ
- غالب ہے
- عَلَىٰٓ
- میں۔ پر
- أَمْرِهِۦ
- اپنے فیصلے (میں) اپنے کام پر
- وَلَٰكِنَّ
- اور لیکن
- أَكْثَرَ
- اکثر
- ٱلنَّاسِ
- لوگ
- لَا
- نہیں
- يَعْلَمُونَ
- علم رکھتے
مصر والوں میں سے جس نے اسے خریدا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا کہ اسے بہت عزت واحترام کے ساتھ رکھو، بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں فائده پہنچائے یا اسے ہم اپنا بیٹا ہی بنا لیں، یوں ہم نے مصر کی سرزمین میں یوسف کا قدم جمادیا کہ ہم اسے خواب کی تعبیر کا کچھ علم سکھا دیں۔ اللہ اپنے ارادے پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں.
12:21
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی