سورۃ 11 هود, آیت 52
-
وَيَا قَوْمِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَيَزِدْكُمْ قُوَّةً إِلَىٰ قُوَّتِكُمْ وَلَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِينَ
لفظ کا ترجمہ
- وَيَٰقَوْمِ
- اور اے میری قوم
- ٱسْتَغْفِرُوا۟
- بخشش مانگو
- رَبَّكُمْ
- اپنے رب سے
- ثُمَّ
- پھر
- تُوبُوٓا۟
- توبہ کرو
- إِلَيْهِ
- اس کی طرف
- يُرْسِلِ
- وہ بھیجے گا
- ٱلسَّمَآءَ
- آسمان کو
- عَلَيْكُم
- تم پر
- مِّدْرَارًا
- بہت برسنے والا
- وَيَزِدْكُمْ
- اور زیادہ دے گا تم کو
- قُوَّةً
- قوت
- إِلَىٰ
- طرف
- قُوَّتِكُمْ
- تمہاری قوت کے
- وَلَا
- اور نہ
- تَتَوَلَّوْا۟
- تم منہ پھیرو
- مُجْرِمِينَ
- مجرم بن کر
اے میری قوم کے لوگو! تم اپنے پالنے والے سے اپنی تقصیروں کی معافی طلب کرو اور اس کی جناب میں توبہ کرو، تاکہ وه برسنے والے بادل تم پر بھیج دے اور تمہاری طاقت پر اور طاقت قوت بڑھا دے اور تم جرم کرتے ہوئے روگردانی نہ کرو۔
11:52
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی