سورۃ 11 هود, آیت 27
-
فَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَوْمِهِ مَا نَرَاكَ إِلَّا بَشَرًا مِثْلَنَا وَمَا نَرَاكَ اتَّبَعَكَ إِلَّا الَّذِينَ هُمْ أَرَاذِلُنَا بَادِيَ الرَّأْيِ وَمَا نَرَىٰ لَكُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍ بَلْ نَظُنُّكُمْ كَاذِبِينَ
لفظ کا ترجمہ
- فَقَالَ
- تو کہا
- ٱلْمَلَأُ
- سرداروں نے
- ٱلَّذِينَ
- ان لوگوں کو
- كَفَرُوا۟
- جنہوں نے کفر کیا
- مِن
- سے
- قَوْمِهِۦ
- اس کی قوم میں
- مَا
- نہیں
- نَرَىٰكَ
- ہم دیکھتے تجھے
- إِلَّا
- مگر
- بَشَرًا
- ایک انسان
- مِّثْلَنَا
- اپنے جیسا
- وَمَا
- اور نہیں
- نَرَىٰكَ
- ہم دیکھتے آپ کو
- ٱتَّبَعَكَ
- کہ وہ پیروی کرتے ہیں تمہاری
- إِلَّا
- مگر
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- هُمْ
- وہ
- أَرَاذِلُنَا
- حقیر ذلیل ہیں ہم میں
- بَادِىَ
- بظاہر
- ٱلرَّأْىِ
- دیکھنے میں
- وَمَا
- اور نہیں
- نَرَىٰ
- ہم دیکھتے
- لَكُمْ
- تمہارے لیے
- عَلَيْنَا
- اپنے اوپر
- مِن
- سے
- فَضْلٍۭ
- کوئی فضل۔ فضیلت
- بَلْ
- بلکہ
- نَظُنُّكُمْ
- ہم سمجھتے ہیں تم کو
- كَٰذِبِينَ
- جھوٹے
اس کی قوم کے کافروں کے سرداروں نے جواب دیا کہ ہم تو تجھے اپنے جیسا انسان ہی دیکھتے ہیں اور تیرے تابعداروں کو بھی ہم دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ واضح طور پر سوائے نیچ لوگوں کے اور کوئی نہیں جو بے سوچے سمجھے (تمہاری پیروی کر رہے ہیں)، ہم تو تمہاری کسی قسم کی برتری اپنے اوپر نہیں دیکھ رہے، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھ رہے ہیں۔
11:27
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی