سورۃ 10 يونس, آیت 11
-
وَلَوْ يُعَجِّلُ اللَّهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ ۖ فَنَذَرُ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَوْ
- اور اگر
- يُعَجِّلُ
- جلدی دے دے
- ٱللَّهُ
- اللہ
- لِلنَّاسِ
- لوگوں کے لیے
- ٱلشَّرَّ
- برائی کو
- ٱسْتِعْجَالَهُم
- جلدی مانگنا ان کا
- بِٱلْخَيْرِ
- بھلائی کو
- لَقُضِىَ
- البتہ پوری کردی جاتی
- إِلَيْهِمْ
- ان کی طرف
- أَجَلُهُمْ
- ان کی مہلت عمل
- فَنَذَرُ
- تو ہم چھوڑ دیتے ہیں
- ٱلَّذِينَ
- ان لوگوں کو
- لَا
- نہیں
- يَرْجُونَ
- جو امید رکھتے
- لِقَآءَنَا
- ہماری ملاقات کا
- فِى
- میں
- طُغْيَٰنِهِمْ
- ان کی سرکشی
- يَعْمَهُونَ
- وہ بھٹکتے پھرتے ہیں
اور اگر اللہ لوگوں پر جلدی سے نقصان واقع کردیا کرتا جس طرح وه فائده کے لیے جلدی مچاتے ہیں تو ان کا وعده کبھی کا پورا ہوچکا ہوتا ۔ سو ہم ان لوگوں کو جن کو ہمارے پاس آنے کا یقین نہیں ہے ان کے حال پر چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔
10:11
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی