سورۃ 9 التوبة (توبہ), آیت 62
-
يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَنْ يُرْضُوهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ
لفظ کا ترجمہ
- يَحْلِفُونَ
- وہ قسمیں کھاتے ہیں
- بِٱللَّهِ
- اللہ کی
- لَكُمْ
- تمہارے لیے
- لِيُرْضُوكُمْ
- تاکہ راضی کریں تم کو
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ
- وَرَسُولُهُۥٓ
- اور اس کا رسول
- أَحَقُّ
- زیادہ حق دار ہے
- أَن
- کہ
- يُرْضُوهُ
- وہ راضی کریں اس کو
- إِن
- اگر
- كَانُوا۟
- ہیں وہ
- مُؤْمِنِينَ
- ایمان لانے والے
محض تمہیں خوش کرنے کے لئے تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھا جاتے ہیں حاﻻنکہ اگر یہ ایمان دار ہوتے تو اللہ اور اس کا رسول رضامند کرنے کے زیاده مستحق تھے۔
9:62
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی