سورۃ 8 اﻷنفال (اموال غنیمت), آیت 11
-
إِذْ يُغَشِّيكُمُ النُّعَاسَ أَمَنَةً مِنْهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً لِيُطَهِّرَكُمْ بِهِ وَيُذْهِبَ عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّيْطَانِ وَلِيَرْبِطَ عَلَىٰ قُلُوبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْأَقْدَامَ
لفظ کا ترجمہ
- إِذْ
- جب
- يُغَشِّيكُمُ
- ڈھانپ رہی تھی تم کو
- ٱلنُّعَاسَ
- اونگھ
- أَمَنَةً
- امن والی
- مِّنْهُ
- اس کی طرف سے
- وَيُنَزِّلُ
- اور وہ اتار رہا تھا
- عَلَيْكُم
- تم پر
- مِّنَ
- سے
- ٱلسَّمَآءِ
- آسمان
- مَآءً
- پانی
- لِّيُطَهِّرَكُم
- تاکہ وہ پاک کردے تم کو
- بِهِۦ
- ساتھ اس کے
- وَيُذْهِبَ
- اور لے جائے
- عَنكُمْ
- تم سے
- رِجْزَ
- گندگی۔ نجاست
- ٱلشَّيْطَٰنِ
- شیطان کی
- وَلِيَرْبِطَ
- اور تاکہ باندھ دے
- عَلَىٰ
- پر
- قُلُوبِكُمْ
- تمہارے دلوں (پر)
- وَيُثَبِّتَ
- اور جما دے
- بِهِ
- ساتھ اس کے
- ٱلْأَقْدَامَ
- قدموں کو
اس وقت کو یاد کرو جب کہ اللہ تم پر اونگھ طاری کر رہا تھا اپنی طرف سے چین دینے کے لیے اور تم پر آسمان سے پانی برسا رہا تھا کہ اس پانی کے ذریعہ سے تم کو پاک کر دے اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دفع کر دے اور تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور تمہارے پاؤں جما دے۔
8:11
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی