سورۃ 6 اﻷنعام (مویشی), آیت 92
-
وَهَٰذَا كِتَابٌ أَنْزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا ۚ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَهُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَهَٰذَا
- اور یہ
- كِتَٰبٌ
- کتاب ہے
- أَنزَلْنَٰهُ
- نازل کیا ہم نے اس کو
- مُبَارَكٌ
- برکت والی ہے
- مُّصَدِّقُ
- تصدیق کرنے والی ہے
- ٱلَّذِى
- اس چیز کی جو
- بَيْنَ
- پہلے ہے
- يَدَيْهِ
- اس سے
- وَلِتُنذِرَ
- اور تاکہ تم ڈراؤ
- أُمَّ
- ماں۔
- ٱلْقُرَىٰ
- بستیوں کی- (مکہ والوں کو)
- وَمَنْ
- اور جو
- حَوْلَهَا
- اس کے اردگرد ہیں
- وَٱلَّذِينَ
- اور وہ لوگ
- يُؤْمِنُونَ
- جو ایمان رکھتے ہیں
- بِٱلْءَاخِرَةِ
- آخرت پر
- يُؤْمِنُونَ
- جو ایمان رکھتے ہیں
- بِهِۦ
- ساتھ اس کے
- وَهُمْ
- اور وہ
- عَلَىٰ
- اوپر
- صَلَاتِهِمْ
- اپنی نمازوں کے
- يُحَافِظُونَ
- حفاظت کرتے ہیں
اور یہ بھی ایسی ہی کتاب ہے جس کو ہم نے نازل کیا ہے جو بڑی برکت والی ہے، اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور تاکہ آپ مکہ والوں کو اور آس پاس والوں کو ڈرائیں۔ اور جو لوگ آخرت کا یقین رکھتے ہیں ایسے لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور وه اپنی نماز پر مداومت رکھتے ہیں۔
6:92
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی