سورۃ 6 اﻷنعام (مویشی), آیت 76
-
فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ رَأَىٰ كَوْكَبًا ۖ قَالَ هَٰذَا رَبِّي ۖ فَلَمَّا أَفَلَ قَالَ لَا أُحِبُّ الْآفِلِينَ
لفظ کا ترجمہ
- فَلَمَّا
- پھر جب
- جَنَّ
- طاری ہوگی۔ چھا گئی
- عَلَيْهِ
- اس پر
- ٱلَّيْلُ
- رات
- رَءَا
- اس نے دیکھا
- كَوْكَبًا
- ایک ستارہ
- قَالَ
- کہا
- هَٰذَا
- یہ
- رَبِّى
- میرا رب ہے
- فَلَمَّآ
- پھر جب
- أَفَلَ
- وہ چھپ گیا
- قَالَ
- کہا
- لَآ
- نہیں
- أُحِبُّ
- میں پسند کرتا
- ٱلْءَافِلِينَ
- چھپنے والوں کو
پھر جب رات کی تاریکی ان پر چھا گئی تو انہوں نے ایک ستاره دیکھا آپ نے فرمایا کہ یہ میرا رب ہے مگر جب وه غروب ہوگیا تو آپ نے فرمایا کہ میں غروب ہوجانے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔
6:76
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی