سورۃ 5 المائدة (دستر خوان), آیت 1
-
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ ۚ أُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ ۗ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ
لفظ کا ترجمہ
- يَٰٓأَيُّهَا
- اے وہ
- ٱلَّذِينَ
- لوگو
- ءَامَنُوٓا۟
- جو ایمان لائے ہو
- أَوْفُوا۟
- پورا کرو
- بِٱلْعُقُودِ
- عہد و پیمان کو
- أُحِلَّتْ
- حلال کردیے گئے
- لَكُم
- تمہارے لیے
- بَهِيمَةُ
- چوپائے
- ٱلْأَنْعَٰمِ
- مویشیوں کی قسم کے
- إِلَّا
- مگر۔ سوائے
- مَا
- اس کے جو
- يُتْلَىٰ
- پڑھے جائیں گے
- عَلَيْكُمْ
- تم پر
- غَيْرَ
- نہ
- مُحِلِّى
- حلال کرنے والے ہو
- ٱلصَّيْدِ
- شکار کو
- وَأَنتُمْ
- جبکہ ہو تم
- حُرُمٌ
- احرام کی حالت میں
- إِنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ
- يَحْكُمُ
- فیصلہ کرتا ہے
- مَا
- جو
- يُرِيدُ
- وہ چاہتا ہے
اے ایمان والو! عہد و پیماں پورے کرو ، تمہارے لئے مویشی چوپائے حلال کئے گئے ہیں بجز ان کے جن کے نام پڑھ کر سنا دیئے جائیں گے مگر حالت احرام میں شکار کو حلال جاننے والے نہ بننا، یقیناً اللہ جو چاہے حکم کرتا ہے۔
5:1
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی