سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 90
-
إِلَّا الَّذِينَ يَصِلُونَ إِلَىٰ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ أَوْ جَاءُوكُمْ حَصِرَتْ صُدُورُهُمْ أَنْ يُقَاتِلُوكُمْ أَوْ يُقَاتِلُوا قَوْمَهُمْ ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَيْكُمْ فَلَقَاتَلُوكُمْ ۚ فَإِنِ اعْتَزَلُوكُمْ فَلَمْ يُقَاتِلُوكُمْ وَأَلْقَوْا إِلَيْكُمُ السَّلَمَ فَمَا جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ عَلَيْهِمْ سَبِيلًا
لفظ کا ترجمہ
- إِلَّا
- مگر
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- يَصِلُونَ
- جو پناہ لیں
- إِلَىٰ
- کی طرف
- قَوْمٍۭ
- ایسی ایک قوم
- بَيْنَكُمْ
- تمہارے درمیان
- وَبَيْنَهُم
- اور ان کے درمیان
- مِّيثَٰقٌ
- پختہ عہد ہے
- أَوْ
- یا
- جَآءُوكُمْ
- آئیں وہ تمہارے پاس
- حَصِرَتْ
- تنگ ہوئے
- صُدُورُهُمْ
- سینے ان کے
- أَن
- کہ
- يُقَٰتِلُوكُمْ
- وہ جنگ کریں تم سے
- أَوْ
- یا
- يُقَٰتِلُوا۟
- وہ جنگ کریں تم سے
- قَوْمَهُمْ
- اپنی قوم سے
- وَلَوْ
- اور اگر
- شَآءَ
- چاہتا
- ٱللَّهُ
- اللہ
- لَسَلَّطَهُمْ
- البتہ مسلط کردیتا ان کو
- عَلَيْكُمْ
- تم پر
- فَلَقَٰتَلُوكُمْ
- پس البتہ وہ لڑتے تم سے
- فَإِنِ
- پھر وہ اگر
- ٱعْتَزَلُوكُمْ
- ایک طرف ہوجائیں تم سے
- فَلَمْ
- پھر نہ
- يُقَٰتِلُوكُمْ
- وہ جنگ کریں تم سے
- وَأَلْقَوْا۟
- اور وہ ڈالیں
- إِلَيْكُمُ
- تمہاری طرف
- ٱلسَّلَمَ
- سلام
- فَمَا
- تو نہیں
- جَعَلَ
- بنایا
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- لَكُمْ
- تمہارے لئیے
- عَلَيْهِمْ
- ان پر
- سَبِيلًا
- کوئی راستہ
سوائے ان کے جو اس قوم سے تعلق رکھتے ہوں جن سے تمہارا معاہده ہو چکا ہے یا جو تمہارے پاس اس حالت میں آئیں کہ تم سے جنگ کرنے سے بھی تنگ دل ہیں اور اپنی قوم سے بھی جنگ کرنے سے تنگ دل ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو انہیں تم پر مسلط کر دیتا اور وه تم سے یقیناً جنگ کرتے، پس اگر یہ لوگ تم سے کناره کشی اختیار کر لیں اور تم سے لڑائی نہ کریں اور تمہاری جانب صلح کا پیغام ڈالیں، تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے ان پر کوئی راه لڑائی کی نہیں کی۔
4:90
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی