سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 9
-
وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَكُوا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً ضِعَافًا خَافُوا عَلَيْهِمْ فَلْيَتَّقُوا اللَّهَ وَلْيَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا
لفظ کا ترجمہ
- وَلْيَخْشَ
- اور چاہیے کہ ڈریں
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- لَوْ
- اگر
- تَرَكُوا۟
- وہ چھوڑ جائیں
- مِنْ
- سے
- خَلْفِهِمْ
- اپنے پیچھے سے
- ذُرِّيَّةً
- اولاد
- ضِعَٰفًا
- کمزور
- خَافُوا۟
- وہ ڈرتے ہیں
- عَلَيْهِمْ
- ان پر۔ ان کے بارے میں
- فَلْيَتَّقُوا۟
- پس چاہیے کہ ڈریں
- ٱللَّهَ
- اللہ سے
- وَلْيَقُولُوا۟
- اور چاہیے کہ کہیں
- قَوْلًا
- بات
- سَدِيدًا
- درست۔ محکم
اور چاہئے کہ وه اس بات سے ڈریں کہ اگر وه خود اپنے پیچھے (ننھے ننھے) ناتواں بچے چھوڑ جاتے جن کے ضائع ہو جانے کا اندیشہ رہتا ہے، (تو ان کی چاہت کیا ہوتی) پس اللہ تعالیٰ سے ڈر کر جچی تلی بات کہا کریں۔
4:9
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی