سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 83
-
وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ ۖ وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَىٰ أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ ۗ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَاتَّبَعْتُمُ الشَّيْطَانَ إِلَّا قَلِيلًا
لفظ کا ترجمہ
- وَإِذَا
- اور جب
- جَآءَهُمْ
- آتا ہے ان کے پاس
- أَمْرٌ
- کوئی امر، معاملہ
- مِّنَ
- میں سے
- ٱلْأَمْنِ
- امن
- أَوِ
- یا
- ٱلْخَوْفِ
- خوف میں سے
- أَذَاعُوا۟ بِهِۦ
- مشہور کردیتے ہیں اس کو۔ پھیلا دیتے ہیں اس کو
- وَلَوْ
- اور اگر
- رَدُّوهُ
- لوٹاتے اس کو
- إِلَى
- طرف
- ٱلرَّسُولِ
- رسول کے
- وَإِلَىٰٓ
- اور طرف
- أُو۟لِى
- اولی
- ٱلْأَمْرِ
- امر کے
- مِنْهُمْ
- ان میں سے
- لَعَلِمَهُ
- البتہ جان لیتے اس کو
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- يَسْتَنۢبِطُونَهُۥ
- جو استنباط کرسکتے ہیں اس کا
- مِنْهُمْ
- ان میں سے
- وَلَوْلَا
- اور اگر نہ ہوتا
- فَضْلُ
- فضل
- ٱللَّهِ
- اللہ کا
- عَلَيْكُمْ
- تم پر
- وَرَحْمَتُهُۥ
- اور اس کی رحمت
- لَٱتَّبَعْتُمُ
- البتہ پیروی کرتے تم
- ٱلشَّيْطَٰنَ
- شیطان کی
- إِلَّا
- مگر
- قَلِيلًا
- بہت تھڑے
جہاں انہیں کوئی خبر امن کی یا خوف کی ملی انہوں نے اسے مشہور کرنا شروع کر دیا، حاﻻنکہ اگر یہ لوگ اسے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اور اپنے میں سے ایسی باتوں کی تہہ تک پہنچنے والوں کے حوالے کر دیتے، تو اس کی حقیقت وه لوگ معلوم کر لیتے جو نتیجہ اخذ کرتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو معدودے چند کے علاوه تم سب شیطان کے پیروکار بن جاتے۔
4:83
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی