سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 62
-
فَكَيْفَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ ثُمَّ جَاءُوكَ يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا إِحْسَانًا وَتَوْفِيقًا
لفظ کا ترجمہ
- فَكَيْفَ
- تو کس طرح
- إِذَآ
- جب
- أَصَٰبَتْهُم
- پہنچتی ہو ان کو
- مُّصِيبَةٌۢ
- کوئی مصیبت
- بِمَا
- بوجہ اس کے جو
- قَدَّمَتْ
- آگے بھیجا
- أَيْدِيهِمْ
- ان کے ہاتھوں نے
- ثُمَّ
- پھر
- جَآءُوكَ
- آجاتے ہیں تیرے پاس
- يَحْلِفُونَ
- قسمیں کھاتے ہوئے
- بِٱللَّهِ
- اللہ کی۔ بخدا
- إِنْ
- نہیں
- أَرَدْنَآ
- ارادہ کیا ہم نے
- إِلَّآ
- مگر
- إِحْسَٰنًا
- احسان کا
- وَتَوْفِيقًا
- اور باہم موافقت کا
پھر کیا بات ہے کہ جب ان پر ان کے کرتوت کے باعث کوئی مصیبت آپڑتی ہے تو پھر یہ آپ کے پاس آکر اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ ہمارا اراده تو صرف بھلائی اور میل ملاپ ہی کا تھا۔
4:62
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی