سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 5
-
وَلَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمُ الَّتِي جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ قِيَامًا وَارْزُقُوهُمْ فِيهَا وَاكْسُوهُمْ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَعْرُوفًا
لفظ کا ترجمہ
- وَلَا
- اور نہ
- تُؤْتُوا۟
- تم دو
- ٱلسُّفَهَآءَ
- بیوقوفوں کو
- أَمْوَٰلَكُمُ
- اپنے مال
- ٱلَّتِى
- وہ جو
- جَعَلَ
- بنایا
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- لَكُمْ
- تمہارے لیے
- قِيَٰمًا
- قیام زندگی کا ذریعہ۔ قائم رہنے کا سبب
- وَٱرْزُقُوهُمْ
- اور رزق دو ان کو
- فِيهَا
- اس میں
- وَٱكْسُوهُمْ
- اور پہناؤ ان کو۔ کپڑا دو ان کو
- وَقُولُوا۟
- اور کہو
- لَهُمْ
- ان کو
- قَوْلًا
- بات
- مَّعْرُوفًا
- بھلی۔ اچھی
بے عقل لوگوں کو اپنا مال نہ دے دو جس مال کو اللہ تعالیٰ نے تمہاری گزران کے قائم رکھنے کا ذریعہ بنایا ہے، ہاں انہیں اس مال سے کھلاؤ پلاؤ، پہناؤ، اوڑھاؤ اور انہیں معقولیت سے نرم بات کہو۔
4:5
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی