سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 172
-
لَنْ يَسْتَنْكِفَ الْمَسِيحُ أَنْ يَكُونَ عَبْدًا لِلَّهِ وَلَا الْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ ۚ وَمَنْ يَسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيْهِ جَمِيعًا
لفظ کا ترجمہ
- لَّن
- ہرگز نہیں
- يَسْتَنكِفَ
- عار سمجھتے
- ٱلْمَسِيحُ
- مسیح
- أَن
- کہ
- يَكُونَ
- وہ ہوں
- عَبْدًا
- بندے
- لِّلَّهِ
- اللہ ہی کے
- وَلَا
- اور نہ
- ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
- وہ جو فرشتے ہیں
- ٱلْمُقَرَّبُونَ
- جو مقرب ہیں۔ قریبی
- وَمَن
- اور جو کوئی
- يَسْتَنكِفْ
- عار سمجھے گا۔ بیزار ہوگا سے
- عَنْ
- سے
- عِبَادَتِهِۦ
- اس کی عبادت (سے)
- وَيَسْتَكْبِرْ
- اور تکبر کرے گا
- فَسَيَحْشُرُهُمْ
- پس عنقریب وہ اکٹھا کرے گا ان کو
- إِلَيْهِ
- اپنی طرف
- جَمِيعًا
- سب کے سب کو
مسیح (علیہ السلام) کو اللہ کا بنده ہونے میں کوئی ننگ و عار یا تکبر وانکار ہرگز ہو ہی نہیں سکتا اور نہ مقرب فرشتوں کو ، اس کی بندگی سے جو بھی دل چرائے اور تکبر و انکار کرے، اللہ تعالیٰ ان سب کو اکٹھا اپنی طرف جمع کرے گا۔
4:172
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی