سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 140
-
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ۚ إِنَّكُمْ إِذًا مِثْلُهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا
لفظ کا ترجمہ
- وَقَدْ
- حالانکہ تحقیق
- نَزَّلَ
- اس نے نازل کیا
- عَلَيْكُمْ
- تم پر
- فِى
- میں
- ٱلْكِتَٰبِ
- کتاب (میں)
- أَنْ
- یہ کہ
- إِذَا
- جب
- سَمِعْتُمْ
- سنو تم
- ءَايَٰتِ
- آیات کو
- ٱللَّهِ
- اللہ کی
- يُكْفَرُ
- کفر کیا جاتا ہے
- بِهَا
- ساتھ ان کے
- وَيُسْتَهْزَأُ
- مذاق اڑایا
- بِهَا
- ان کا
- فَلَا
- تو نہ
- تَقْعُدُوا۟
- تم بیٹھو
- مَعَهُمْ
- ان کے ساتھ
- حَتَّىٰ
- یہاں تک کہ
- يَخُوضُوا۟
- وہ مشغول ہوجائیں
- فِى
- میں
- حَدِيثٍ
- ایک بات (میں)
- غَيْرِهِۦٓ
- اس کے سوا
- إِنَّكُمْ
- بیشک تم
- إِذًا
- تب
- مِّثْلُهُمْ
- ان کی مانند ہو
- إِنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ
- جَامِعُ
- جمع کرنے والا ہے
- ٱلْمُنَٰفِقِينَ
- منافقوں کو
- وَٱلْكَٰفِرِينَ
- اور کافروں کو
- فِى
- میں
- جَهَنَّمَ
- جہنم میں
- جَمِيعًا
- سب کے سب کو
اور اللہ تعالیٰ تمہارے پاس اپنی کتاب میں یہ حکم اتار چکا ہے کہ تم جب کسی مجلس والوں کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے ساتھ کفر کرتے اور مذاق اڑاتے ہوئے سنو تو اس مجمع میں ان کے ساتھ نہ بیٹھو! جب تک کہ وه اس کے علاوه اور باتیں نہ کرنے لگیں، (ورنہ) تم بھی اس وقت انہی جیسے ہو ، یقیناً اللہ تعالیٰ تمام کافروں اور سب منافقوں کو جہنم میں جمع کرنے واﻻ ہے۔
4:140
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی