سورۃ 49 الحجرات (اندرونی اپارٹمنٹس), آیت 3
-
إِنَّ الَّذِينَ يَغُضُّونَ أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَىٰ ۚ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ
لفظ کا ترجمہ
- إِنَّ
- بیشک
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- يَغُضُّونَ
- جو پست رکھتے ہیں
- أَصْوَٰتَهُمْ
- اپنی آوازوں کو
- عِندَ
- پاس
- رَسُولِ
- رسول
- ٱللَّهِ
- اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- أُو۟لَٰٓئِكَ
- یہی
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ ہیں
- ٱمْتَحَنَ
- جانچ لیا
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- قُلُوبَهُمْ
- ان کے دلوں کو
- لِلتَّقْوَىٰ
- تقوی کے لیے
- لَهُم
- ان کے لیے
- مَّغْفِرَةٌ
- بخشش ہے
- وَأَجْرٌ
- اور اجر ہے
- عَظِيمٌ
- عظیم
بیشک جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے حضور میں اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں، یہی وه لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پرہیزگاری کے لئے جانچ لیا ہے۔ ان کے لئے مغفرت ہے اور بڑا ﺛواب ہے.
49:3
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی