سورۃ 41 فصلت (تفصیل سے وضاحت), آیت 50
-
وَلَئِنْ أَذَقْنَاهُ رَحْمَةً مِنَّا مِنْ بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ هَٰذَا لِي وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِنْ رُجِعْتُ إِلَىٰ رَبِّي إِنَّ لِي عِنْدَهُ لَلْحُسْنَىٰ ۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِمَا عَمِلُوا وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَئِنْ
- اور البتہ اگر
- أَذَقْنَٰهُ
- چکھاتے ہیں ہم اس کو
- رَحْمَةً
- کوئی رحمت
- مِّنَّا مِنۢ
- اپنی طرف سے
- بَعْدِ
- بعد
- ضَرَّآءَ
- تکلیف کے
- مَسَّتْهُ
- جو پہنچی تھی اس کو
- لَيَقُولَنَّ
- البتہ ضرور کہنا ہے
- هَٰذَا
- یہ
- لِى
- میرے لیے
- وَمَآ
- اور نہیں
- أَظُنُّ
- میں گمان کرتا
- ٱلسَّاعَةَ
- قیامت کو
- قَآئِمَةً
- قائم ہونے والی
- وَلَئِن
- اور البتہ اگر
- رُّجِعْتُ
- میں لوٹایا گیا
- إِلَىٰ
- طرف
- رَبِّىٓ
- اپنے رب کے
- إِنَّ
- یقینا
- لِى
- میرے لیے
- عِندَهُۥ
- اس کے پاس
- لَلْحُسْنَىٰ
- البتہ بہتری ہے۔ بھلائی ہے
- فَلَنُنَبِّئَنَّ
- پس البتہ ہم ضرور آگاہ کریں گے۔ خبردیں گے
- ٱلَّذِينَ
- ان لوگوں کو
- كَفَرُوا۟
- جنہوں نے کفر کیا
- بِمَا
- ساتھ اس کے
- عَمِلُوا۟
- جو انہوں نے کام کیے
- وَلَنُذِيقَنَّهُم
- اور البتہ ہم ضرور چکھائیں گے ان کو
- مِّنْ
- میں سے
- عَذَابٍ
- عذاب
- غَلِيظٍ
- سخت
اور جو مصیبت اسے پہنچ چکی ہے اس کے بعد اگر ہم اسے کسی رحمت کا مزه چکھائیں تو وه کہہ اٹھتا ہے کہ اس کا تو میں حقدار ہی تھا اور میں تو خیال نہیں کرسکتا کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر میں اپنے رب کے پاس واپس کیا گیا تو بھی یقیناً میرے لیے اس کے پاس بھی بہتری ہے، یقیناً ہم ان کفار کو ان کے اعمال سے خبردار کریں گے اور انہیں سخت عذاب کا مزه چکھائیں گے.
41:50
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی