سورۃ 3 اٰل عمران (خاندان عمران), آیت 50
-
وَمُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَلِأُحِلَّ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْكُمْ ۚ وَجِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
لفظ کا ترجمہ
- وَمُصَدِّقًا
- اور تصدیق کرنے والا ہوں
- لِّمَا
- واسطے اس کے جو
- بَيْنَ يَدَىَّ
- میرے سامنے ہے
- مِنَ
- سے
- ٱلتَّوْرَىٰةِ
- تورات (میں سے)
- وَلِأُحِلَّ
- اور تاکہ میں حلال کردوں
- لَكُم
- تمہارے لیے
- بَعْضَ
- بعض
- ٱلَّذِى
- وہ چیز
- حُرِّمَ
- جو حرام کی گئی
- عَلَيْكُمْ
- تم پر
- وَجِئْتُكُم
- اورمیں لایا ہوں تمہارے پاس
- بِـَٔايَةٍ
- ایک نشانی
- مِّن
- طرف سے
- رَّبِّكُمْ
- تمہارے رب کی
- فَٱتَّقُوا۟
- پس ڈرو
- ٱللَّهَ
- اللہ سے
- وَأَطِيعُونِ
- اور اطاعت کرو میری
اور میں توراة کی تصدیق کرنے واﻻ ہوں جو میرے سامنے ہے اور میں اس لئے آیا ہوں کہ تم پر بعض وه چیزیں حلال کروں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی ﻻیا ہوں، اس لئے تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو!
3:50
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی