سورۃ 39 الزمر (افواج), آیت 73
-
وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ
لفظ کا ترجمہ
- وَسِيقَ
- اور چلائے جائیں گے
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- ٱتَّقَوْا۟
- جنہوں نے تقوی کیا
- رَبَّهُمْ
- اپنے رب سے
- إِلَى
- طرف
- ٱلْجَنَّةِ
- جنت کے
- زُمَرًا
- گروہ در گروہ
- حَتَّىٰٓ
- یہاں تک کہ
- إِذَا
- جب
- جَآءُوهَا
- وہ آجائیں گے اس کے پاس
- وَفُتِحَتْ
- اور کھول دیئے جائیں گے
- أَبْوَٰبُهَا
- اس کے دروازے
- وَقَالَ
- اور کہیں گے
- لَهُمْ
- ان کو
- خَزَنَتُهَا
- ان کے دربان
- سَلَٰمٌ
- سلامتی ہو
- عَلَيْكُمْ
- تم پر
- طِبْتُمْ
- خوشحال ہوئے تم۔ مبارک ہو تمہیں
- فَٱدْخُلُوهَا
- پس داخل ہوجاؤ ان میں
- خَٰلِدِينَ
- ہمیشہ رہنے والے
اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروه کے گروه جنت کی طرف روانہ کیے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آ جائیں گے اور دروازے کھول دیے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو، تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کے لیے چلے جاؤ.
39:73
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی