سورۃ 24 النور (روشنی), آیت 53
-
وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ ۖ قُلْ لَا تُقْسِمُوا ۖ طَاعَةٌ مَعْرُوفَةٌ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَأَقْسَمُوا۟
- اور انہوں نے قسمیں کھائیں
- بِٱللَّهِ
- اللہ کی
- جَهْدَ
- پکی
- أَيْمَٰنِهِمْ
- اپنی (پکی) قسمیں
- لَئِنْ
- البتہ اگر
- أَمَرْتَهُمْ
- تو نے حکم دیا ان کو
- لَيَخْرُجُنَّ
- یقینا وہ ضرور نکلیں گے
- قُل
- کہہ دیجیے
- لَّا
- نہ
- تُقْسِمُوا۟
- تم قسمیں کھاؤ
- طَاعَةٌ
- اطاعت
- مَّعْرُوفَةٌ
- معلوم ہے
- إِنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ تعالیٰ
- خَبِيرٌۢ
- خبر رکھنے والا ہے
- بِمَا
- ساتھ اس کے جو
- تَعْمَلُونَ
- تم عمل کرتے ہو
بڑی پختگی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ آپ کا حکم ہوتے ہی نکل کھڑے ہوں گے۔ کہہ دیجیئے کہ بس قسمیں نہ کھاؤ (تمہاری) اطاعت (کی حقیقت) معلوم ہے۔ جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے.
24:53
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی