سورۃ 24 النور (روشنی), آیت 43
-
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُزْجِي سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُ ثُمَّ يَجْعَلُهُ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ جِبَالٍ فِيهَا مِنْ بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَصْرِفُهُ عَنْ مَنْ يَشَاءُ ۖ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ
لفظ کا ترجمہ
- أَلَمْ
- کیا نہیں
- تَرَ
- تم نے دیکھا
- أَنَّ
- کہ بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ تعالیٰ
- يُزْجِى
- چلاتا ہے
- سَحَابًا
- بادل
- ثُمَّ
- پھر
- يُؤَلِّفُ
- ملاپ ڈالتا ہے
- بَيْنَهُۥ
- اس کے درمیان
- ثُمَّ
- پھر
- يَجْعَلُهُۥ
- کردیتا ہے اس کو
- رُكَامًا
- تہ بہ تہ
- فَتَرَى
- تو تم دیکھتے ہو
- ٱلْوَدْقَ
- بارش کے قطرے کو
- يَخْرُجُ
- نکلتا ہے
- مِنْ
- سے
- خِلَٰلِهِۦ
- اس کے اندر سے
- وَيُنَزِّلُ
- اور وہ اتارتا ہے
- مِنَ
- سے
- ٱلسَّمَآءِ
- آسمان سے
- مِن
- بوجہ
- جِبَالٍ
- پہاڑوں کے۔ بڑے بڑے پہاڑوں (جیسے بادلوں سے)
- فِيهَا
- اس میں (آسمان میں)
- مِنۢ
- کے
- بَرَدٍ
- کچھ اولے ہوتے ہیں
- فَيُصِيبُ
- پھر پہنچاتا ہے
- بِهِۦ
- اس کو
- مَن
- جس کو
- يَشَآءُ
- چاہتا ہے
- وَيَصْرِفُهُۥ
- اور پھیر دیتا ہے اس کو
- عَن
- سے
- مَّن
- جس سے
- يَشَآءُ
- وہ چاہتا ہے
- يَكَادُ
- قریب ہے
- سَنَا
- چمک
- بَرْقِهِۦ
- اس کی بجلی کی
- يَذْهَبُ
- لے جائے
- بِٱلْأَبْصَٰرِ
- نگاہوں کو
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ بادلوں کو چلاتا ہے، پھر انہیں ملاتا ہے پھر انہیں تہہ بہ تہہ کر دیتا ہے، پھر آپ دیکھتے ہیں کہ ان کے درمیان میں سے مینہ برستا ہے۔ وہی آسمان کی جانب سے اولوں کے پہاڑ میں سے اولے برساتا ہے ، پھر جنہیں چاہے ان کے پاس انہیں برسائے اور جن سے چاہے ان سے انہیں ہٹا دے۔ بادل ہی سے نکلنے والی بجلی کی چمک ایسی ہوتی ہے کہ گویا اب آنکھوں کی روشنی لے چلی.
24:43
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی