سورۃ 16 النحل (شہد کی مکھی), آیت 75
-
ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا عَبْدًا مَمْلُوكًا لَا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَيْءٍ وَمَنْ رَزَقْنَاهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَجَهْرًا ۖ هَلْ يَسْتَوُونَ ۚ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
لفظ کا ترجمہ
- ضَرَبَ
- بیان کی
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- مَثَلًا
- ایک مثال
- عَبْدًا
- ایک غلام
- مَّمْلُوكًا
- مملوک کی
- لَّا
- نہیں
- يَقْدِرُ
- قدرت رکھتا
- عَلَىٰ
- اوپر
- شَىْءٍ
- کسی چیز کے
- وَمَن
- اور اس کی
- رَّزَقْنَٰهُ
- جس کو رزق دیا ہم نے اس کو
- مِنَّا
- اپنی طرف سے
- رِزْقًا
- رزق
- حَسَنًا
- اچھا
- فَهُوَ
- تو وہ
- يُنفِقُ
- خرچ کرتا ہے
- مِنْهُ
- اس میں سے
- سِرًّا
- پوشیدہ۔ چھپا
- وَجَهْرًا
- اور اعلانیہ۔ کھلے
- هَلْ
- کیا
- يَسْتَوُۥنَ
- وہ برابر ہوسکتے ہیں
- ٱلْحَمْدُ
- سب تعریف
- لِلَّهِ
- اللہ کے لیے ہے
- بَلْ
- بلکہ
- أَكْثَرُهُمْ
- اکثر ان میں سے
- لَا
- نہیں
- يَعْلَمُونَ
- علم رکھتے
اللہ تعالیٰ ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے دوسرے کی ملکیت کا، جو کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا اور ایک اور شخص ہے جسے ہم نے اپنے پاس سے معقول روزی دے رکھی ہے، جس میں سے وه چھپے کھلے خرچ کرتا ہے۔ کیا یہ سب برابر ہوسکتے ہیں ؟ اللہ تعالیٰ ہی کے لیے سب تعریف ہے، بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے.
16:75
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی